پاکستان۔۔۔۔۔۔۔۔ دہشت گردی سے مفاد پرستی تک

پاکستان۔۔دہشت گرد اور مفادات

آپریشن سوات سے لے کر ضرب عضب اور ردالفساد تک ہماری ماوں نے بہت بچے قربان کیے ہیں اس پاک دھرتی کے لیے۔۔۔ڈمیری یہ تحریر حکومتی ایوانوں کے لیے نہیں بلکہ لا اینڑ فورسمنٹ کے اداروں کے سربراہان کے لیے ہے۔۔۔ محترمان ہمارے فوجی جوان بھی اسی وطن کی ماوں کے بیٹے ہیں جن ماوں کے بچے کبھی سھکول گے واپس نہیں لوٹتے تو کبھی مسجد ۔۔ مدرسہ یا بازار میں بم بلاسٹ کی نظر ہوتے ہیں۔۔۔ حالیہ آپریشن ضرب عضب میں کٸی جوان شہید ہوے مگر بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گے کیا کبھی اس ملک کی ماٸیں جان سکیں گی کہ وہ دہشت گرد کس ملک سے تعلق رکھتے تھے ان کی لاشوں کی فرانزک رپورٹس کہاں ہیں۔۔ان کو اسلحہ کرنسی اور ٹریننگ کون دیتا ہے۔ میران شاہ میں سعودی اور ایرانی کرنسی ڈالرز کے ساتھ کہاں سے آٸی۔۔۔ اپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ہوا تو انہیں جگہوں سے منظور پشین اور محسن داوڑ جیسے ملک دشمن اسمبلیوں تک کیسے پہنچ جاتے ہیں ۔۔۔ آپریشن ردالفساد پورے ملک کے دہشت گردوں کے خلاف ہے تو کراچی میں ہزاروں افراد کا قاتل وسیم اختر مٸیٕر کیسے بن جاتا ہے بلدیہ فیکٹری میں لوگوں کو زندہ جلا کر روف صدیقی جیسے لوگ کیوں بچ جاتے ہیں۔۔ کونسے مفادات ہیں جن کے تحفظ کیلے ڈارک ویب جیسے طاغوتی جال کو ختم کرنے کی بجاے آواز اٹھانے والے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اور آٸے دن کسی ماں کے بچے کی کٹی پھٹی لاش ملتی ہے۔ کونسے مفادات ہیں جن کے تحفظ کیلے کٕٸی سو پاکستانی بیٹیوں کی چین میں فروخت کو دبا دیا گیا اور یہ مکروہ دھندہ اب بھی جاری ہے۔۔۔ کونسے مفادات ہیں جو عزیر بلوچ کی جے آٸی ٹی رپورٹ پر عملدرآمد کو روکتے ہیں۔۔۔ واہگہ بم دھماکہ ہو ۔۔کرنل شجاع خانزادہ کاقتل اور گوجرانوالہ کی فیکٹریز میں آتے را ایجنٹس کن مفادات کے تحت ہے یہ سب۔۔۔ کیوں کراچی کے لوگوں کی زندگی جہنم بنا دی گٸی ہے۔۔۔ کیوں لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے والے کی کوٸی رپورٹ یا اسے ہوٸی کوٸی سزا سامنے نہیں اتی۔۔۔کیوں ان مفادات کے پردے کبھی چاک نہیں کیے جاتے جن کی وجہ سے اس ملک کی ہر ماں کی آنکھ نم رہتی ہے چاہے وہ فوجی کی ماں ہے یا پولیس والے کی یا عام شہری کی یا ڈارک ویب کی بھینٹ چڑھے کسی بچے کی ماں ہے یا چین کو گٸی کسی بیٹی کی ماں۔۔۔ خدارا میرے ملک کو ان مفادات کے پنجوں سے آزاد کر دیں ۔۔۔ یہ ملک دین حق کا قلعہ ہے مفاد پرستی کا نہیں۔۔۔ ہمارا ملک ہمارا گھر ہے اس کا دفاع تو ہمارے جوانوں نے جانیں دے کر مضبوط کر دیا مگر اس کے اندر مفاد پرستی کا دودھ پلا پلا کر بہت سانپ بھر گیے ہیں ہر جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ اخر کیسے ہو جاتی ہے۔۔۔ کیا مفاد پرستی کے پالے ان سانپوں کی دہشت کبھی کم ہو گی؟   
آمنہ۔امان

Comments

Popular posts from this blog

My inspiration ... Major General Asif Ghafoor

ففتھ جنریشن وار اور سقوط بنگال